ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری لنکا بحریہ نے تامل ناڈو کے 5 ماہی گیروں کو کیا گرفتار

سری لنکا بحریہ نے تامل ناڈو کے 5 ماہی گیروں کو کیا گرفتار

Fri, 03 Feb 2017 14:42:46    S.O. News Service

رامیشورم؍تامل ناڈو،2 ؍فروری (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )تمل ناڈو کے پانچ ماہی گیروں کو سری لنکا ئی فوج نے مبینہ طور پر سری لنکا کی آبی حددو میں مچھلی کا شکار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے ۔بحریہ نے ماہی گیروں کی کشتیوں کو بھی ضبط کر لیاہے ۔پڈو کوٹئی ضلع ماہی گیری محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکر نے بتایا کہ یہ واقعہ کل رات اس وقت پیش آیا ،جب پڈکوٹئی ضلع کے جیگاداپٹنم کے پانچ ماہی گیر نیدن تھیو میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے۔مچھلی کا شکار کرنے کے دوران ہی سری لنکا ئی بحریہ نے انہیں گھیر لیا اور سری لنکا کے جافنا جزیرہ لے گئے۔رامیشورم ماہی گیری ایسوسی ایشن کے صدر ایس ایمریتے نے آج صبح بتایا کہ اس جزیرے کے 3500سے زیادہ ماہی گیر 625کشتیوں میں سوار ہو کر سمندر میں کل اترے تھے اور کچاتیو میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے ،تبھی سری لنکا ئی بحریہ نے آ کر 25کشتیوں کے مچھلی کا شکار کرنے والے جال کو کاٹ دیا اور سب کو بغیر مچھلی کا شکار کئے ہی واپس آنے پر مجبور کر دیا۔اس سے پہلے رامناتھ پورم اور پڈو کوٹئی ضلع کے 10ماہی گیروں کو 8 ؍جنوری کو مبینہ طور پر سری لنکا کے آبی حدود میں ماہی گیری کے الزام میں سری لنکا ئی بحریہ نے گرفتار کرکے ان کی کشتیوں کو بھی ضبط کر لیا تھا۔


Share: